15 ستمبر 2017 - 12:17
امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف ایک جامع پالیسی اپنانے کا عمل جاری

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا امریکہ کی جانب سے ایران کے حوالے سے ایک جامع پالیسی اپنانے کا عمل جاری ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا امریکہ کی جانب سے ایران کے حوالے سے ایک جامع پالیسی اپنانے کا عمل جاری ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالف جوہری پابندیوں کی معطلی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکہ اور ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پالیسی میں تبدیلی آئی ہو بلکہ اس اقدام کا مقصد ایران کو اپنے عزائم سے باز رکھنا ہے.

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران اور پاسداران انقلاب فورس سے منسلک 18 شخصیات اور اداروں بشمول غیرملکی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں.

یاد رہے کہ جوہری معاہدے کے بعد امریکی صدر کو اس معاہدے کے تحت ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کو 90 روز بعد معطل کرنے کے کاغذات پر دستخط کرنے ہوں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲